ابوظہبی : ایمرٹس ایئرلائن نے جدید طیاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرلیا، مزید تین مسافر طیارے خرید کر دنیا کا سب سے بڑا فلیٹ بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایمرٹس ایئرلائن نومبر میں اپنے آخری تین ایئربس اے 380 کا حتمی آرڈر وصول کرے گی۔
عرب نیوز کے مطابق ایمریٹس کو یہ تین مسافر طیارے وقت سے چھ ماہ پہلے موصول ہو جائیں گے۔ان تین طیاروں کے شامل ہونے سے ایمریٹس کے پاس 118 ایئربس ہوں گے جو دنیا میں ایئربس کا سب سے بڑا فلیٹ ہے۔
ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے باقی اے 380 کی وصولی کے لیے ایئربس کے ساتھ ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے اور اس کے لیے ہمارے پاس سرمایہ محفوظ ہے۔
اس سے قبل ایئربس انتظامیہ نے کہا تھا کہ دبئی کی ایئرلائن کی جانب سے آرڈر میں کمی کے بعد طیاروں کی پیداوار بند کر دے گا۔