امارات اسلامیہ افغانستان کا پہلا وزیر خارجہ نامزد کر دیا گیا 

03:38 PM, 2 Sep, 2021

کابل :افغانستان میں امریکی انخلا مکمل ہوتے ہی طالبان نے نئی امارات اسلامیہ افغانستان کا وزیر خارجہ نامزد کر دیا ،طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل کےلیے  اہم فیصلے کیے جارہے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کو امارات اسلامیہ افغانستان  کا وزیر خارجہ نامزد کردیا گیا ہے،گزشتہ روز شیر محمد عباس ستانکزئی  نے  ایک انٹرویو میں کہا تھا نئی حکومت کا اعلان دو دن  تک ہو جائے گا، نئی حکومت میں نئے چہرے شامل ہوں گے۔

واضح رہے دوسری طرف افغان طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر بروز جمعہ نئی افغان امارات اسلامیہ کا اعلان کر دیا جائے گا جس میں کابینہ سمیت اہم سربراہوں کے نام سامنے آ جائینگے ۔

مزیدخبریں