سائرہ بانو کے چیک اپ مکمل ، بائیں وینٹریکل میں پرابلم ہے ، ڈاکٹر

01:57 PM, 2 Sep, 2021

ممبئی : بھارتی اداکارہ سائرہ بانو کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانو کو گذشتہ روز دل میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کو فوری طورپر آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا تھا ۔ 

ڈاکٹروں نے سائرہ بانو کے مکمل چیک اپ کے بعد کہا ہے کہ سائرہ بانو کے بائیں وینٹریکل میں پرابلم ہے لیکن اب ان کی طبعیت بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں ٰ۔ 

ڈاکٹروں کے مطابق سائرہ بانو کو مکمل طورپر عارضہ قلب کا علاج کرانا پڑے گا ۔ 

یاد رہے کہ سائرہ بانو بالی وڈ کے فرسٹ خان دلیپ کمار کی اہلیہ ہیں اور وہ دلیپ کمار کی وفات کے بعد سے اب تک گھر سے نہ تو باہر نکلتی ہیں اور نہ ہی کسی سے ملتی ہیں ۔ 

مزیدخبریں