جدہ: سعودی عرب نے ملکی افواج میں خواتین کے پہلے دستے کو شامل کرلیا ۔تربیت یافتہ خواتین کیڈٹس نے چودہ ہفتے کی ٹریننگ مکمل کی ۔
تفصیلات کے سعودی عرب میں پہلے خواتین کیڈٹس کے دستے کو فوج میں شامل کرلیا گیا ۔ ویمن کیڈٹس کے دستے نے سعودی افواج کے دستے سے چودہ ہفتے کی ٹریننگ مکمل کی تھی۔
خواتین کیڈٹس کی تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
سعودی افواج کے سربراہ میجر جنرل عدیل البلاوی نے پاسنگ آؤٹ تقریب میں کہا کہ سعودی افواج کے ٹریننگ سنٹر کا ایک اہم مشن ہے جس کے تحت ہم اپنی افواج کو بہتر اور باصلاحیت بنا رہے ہیں ۔ ہمارا فوکس سعودی افواج کو اعلیٰ تربیت یافتہ اوردیگر دنیا کی افواج کی طرح جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی افواج میں خواتین کا دستہ تربیت اورتعلیم اور دیگر کئی معاملات میں معاون ثابت ہوگا ۔
پاسنگ آؤٹ تقریب کے موقع پر دوران تربیت بہتر کارکردگی دکھانے والی طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا ۔
یاد رہے کہ سعودی افواج میں خواتین کی بھرتی پرپابندی اس سال فروری میں ختم کردی گئی تھی ۔