سید علی گیلانی کی فکر حریت کی شمع کشمیر کی آزادی تک روشن رہے گی: فواد چوہدری

سید علی گیلانی کی فکر حریت کی شمع کشمیر کی آزادی تک روشن رہے گی: فواد چوہدری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی فکر حریت کی شمع مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک روشن رہے گی اور ان کی امانت کو کشمیری اور پاکستانی مل کر آگے لے کر بڑھیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ سیدعلی گیلانی کی وفات کشمیری اور پاکستانی عوام پر بجلی بن کر گری ہے لیکن ان کی روشن کی ہوئی آزادی کی شمع کشمیری اور پاکستانی عوام کے پاس امانت ہے، یہ شمع آزادی کشمیر کے حصول تک روشن رہے گی۔ 
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی تمام عمر کشمیری اور پاکستانی عوام کی محبت میں گزری، آپ نے ساری زندگی کشمیری عوام کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، 1947ءمیں شروع ہونے والا کشمیر کی آزادی کا سفر اب تک جاری ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتا ہوں اور جدوجہدآزادی کے عظیم مجاہد کے عزم کو سلام پیش کرتا ہوں۔