چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی اسپیشل فورسز کا اہلکار ہلاک

 چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی اسپیشل فورسز کا اہلکار ہلاک
کیپشن: فائرنگ سے تبت ریجن سے تعلق رکھنے والا اسپیشل فورسز کا اہلکار ہلاک ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نئی دہلی: چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کی اسپیشل فورسز کا اہلکار مار اگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے ساتھ لگنے والے بھارتی سرحدی علاقے کے قریب چینی فوج کے ساتھ تازہ جھڑپ میں بھارتی فوج کے تبت ریجن سے تعلق رکھنے والا اسپیشل فورسز کا اہلکار ہلاک ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارتی اور چینی فوج کے درمیان بارڈر پر جھڑپوں کے دو واقعات میں یہ پہلے فوجی اہلکار کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل 2 ماہ پہلے بھارتی فوج اور چینی فوج کے درمیان تصادم میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اب تک چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم تبت کی پارلیمنٹ کی ایک رکن نمگیل ڈولکر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہفتے کی رات چینی اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم میں تبت ریجن سے تعلق رکھنے والا اسپیشل فورس کا اہلکار ہلاک ہوا۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے بھارتی فوجی کی ہلاکت کی خبروں پر رد عمل میں کہا ہے کہ بارڈر پر حالیہ جھڑپ میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے۔