کراچی :سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ حیدر علی نے کیرئیر کا شاندار اور نڈر آغاز کیا ہے، وہ ایک سٹار بن رہا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیم نے ٹف ٹور کا اختتام اچھا کیا ہے، میں حیدر علی کو کیرئیر کا شاندار اور نڈر آغاز کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک بار پھر اپنی اہمیت ثابت کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان بلے باز حیدر علی نہ صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے بڑا سکور کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بنے بلکہ وہ ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بھی بھی بن گئے ہیں.
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو میں سب سے بڑا سکور عمر امین کا تھا جنہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 47 رنز بنائے تھے۔