ڈریپ کی جانب سے وینٹی لیٹرز بنانے کے لیے دوسری کمپنی کی منظوری دے دی گئی، فواد چوہدری

ڈریپ کی جانب سے وینٹی لیٹرز بنانے کے لیے دوسری کمپنی کی منظوری دے دی گئی، فواد چوہدری

اسلام آباد :وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ ڈریپ کی جانب سے وینٹی لیٹرز بنانے کے لیے دوسری کمپنی کی منظوری دے دی گئی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ کراچی سے ایلسن کمپنی کے ڈیزائن کو صنعتی بنیادوں پر پیداوار کے لیے منظور کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ایک اور پیداواری لائن اور پاکستان وینٹی لیٹرز کی ایکسپورٹس کی اجازت دی جائے گی۔