فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، دفتر خارجہ کی مذمت

11:37 AM, 2 Sep, 2020

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عمل مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شان سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں دوبارہ گستاخی کی گئی ہے اور ایک مرتبہ پھر وہی گستاخانہ خاکے شائع کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے 2015 میں فرانسیسی میگزین کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسا عمل مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا، آزادی اظہار رائے کے نام پر ایسے عمل کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ میگزین کا ایسا عمل بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کی کوششوں کو متاثر کرے گا۔

مزیدخبریں