لاہور:نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہمار اقومی کھیل ہاکی ہے لیکن مجھے ٹینس سے بڑا لگاﺅ ہے ، اعصام الحق اور ثانیہ مرزا پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میں ان کے میچز ہر صورت دیکھتی ہوں ۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ہمارے ہاں حکومت اور کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے صرف کرکٹ کے کھیل کوسپورٹ دی جاتی ہے اور اس کا حال یہ ہے کہ ہم کبھی بھی اپنی پوزیش کو بر قرار نہیں رکھ سکے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لئے سکول کی سطح سے کام شروع ہونا چاہیے تبھی ہم دنیا میں اچھے کھلاڑی پیدا کر سکتے ہیں اور اس کھیل کے ذریعے دنیا میں ہمارا نام بھی ہوگا ۔