نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ، چیئرمین نیب

نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ، چیئرمین نیب
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ بدعنوان عناصر سے لوٹی رقم برآمد کرنا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں نیب  کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

 

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کا اجلاس میں کہا  کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی رقم برآمد کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ ہم احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

 

نیب اعلامیہ کے مطابق، نیب نے اکتوبر 2017ء سے اب تک 71 ارب روپے ریکور کیے۔ نیب بلوچستان ایک ارب جبکہ نیب خیبر پختونخوا نے 50 کروڑ روپے برآمد کیے۔

 

اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے 14 ارب قومی خزانےمیں جمع کرائے۔ نیب لاہور نے بدعنوان عناصر سے 31 ارب روپے وصول کیے جبکہ نیب سکھر نے 10 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروائی ۔