نیو دہلی: آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت منسوخ ہونے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش، شہریت منسوخ کیے جانے والوں کا تعلق غریب اور مزدور طبقے سے ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سربراہ آکارپٹیل نے کہا غیر ملکیوں سے متعلق ٹریبونل قومی اور عالمی معیار کے مطابق کام کریں۔ کسی کو غیر واضح بنیاد پر شہریت سے محروم نہ کیا جائے، ٹریبونل کی کارروائی میں جانبدار انہ فیصلے کیے گئے۔
چیئرمین فورم فارسول رائٹس سید منصور آغا نے کہا کہ معاملہ سیاسی ہے، اقلیتوں کو ہدف بنایا گیا، شہریت منسوخ کیے جانے والوں کا تعلق غریب اور مزدور طبقے سے ہے۔ دنیا کا کوئی ملک اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہیں کرتا، آسام حکومت کے اس اقدام سے خاندان کے خاندان بٹ گئے ہیں۔