ریاض:سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں اعلیٰ سرکاری ملازمین کی کرپشن پر قابو پانے کی خاطر ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کی مرتب کردہ سفارشات اور تحقیقات کی روشنی میں بدعنوانی کے مرتکب اعلیٰ سرکاری ملازمین کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
اس خصوصی کمیٹی کا سربراہ انسداد بدعنوانی کے قومی ادارہ ’نزاھہ‘ کے چیئرمین مازن بن ابراہیم الکھموس کو مقرر کیا گیا ہے۔کنٹرول اینڈ انوسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ اورمحکمہ جاتی سراغ رساں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کو اس کمیٹی کے ممبران کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سبق ویب سائٹ کے مطابق اس کمیٹی نے سرکاری اداروں میں انتظامی اور مالیاتی بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کا اہتمام کرے گی۔
بدعنوانی کے مقدمات تیزی سے نمٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، اس حوالے سے رپورٹیں پہلی فرصت میں ایوان شاہی کو پیش ہوں گی۔اس حوالے سے رپورٹیں پہلی فرصت میں ایوان شاہی کو پیش ہوں گی۔
سعودی قیادت بدعنوانی کے انسداد ، بدعنوانوں کے ساتھ عدم رواداری اور قومی خزانے کے تحفظ کے سلسلے میں پرعزم ہے ، مازن الکھموس نے کمیٹی کے قیام اور اس کا سربراہ متعین کئے جانے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
اس کمیٹی کی کارکردگی کے باعث بدعنوانی کے سدِباب کے سلسلے میں نوکر شاہی کے رواج کا خاتمہ ہو گا جبکہ سرکاری منصوبوں کے ٹھیکوں کے اجراء میں مزید شفافیت آئے گی اور گھپلے بازی کا خاتمہ ہوگا۔
الکھموس کے مطابق اگلے مرحلے میں چھوٹے سرکاری ملازمین کی جانب سے کی جانے والی کرپشن کے خلاف اہم اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ اس کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ہو گا۔