کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی گئی

12:31 PM, 2 Sep, 2019

اسلام آباد: بھارت نے کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دینے کی پاکستانی پیشکش قبول کر لی ،ذرائع کے مطابق بھارت نے اس بار شرائط عائد کرنے کی روش کو کسی حد تک ترک کر دیا۔ بھارتی سفارتکار، پاکستانی حکام کی موجودگی میں اپنے دہشتگرد سے مل سکیں گے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کلبھوشن سے ملاقات کے لئے پاکستان موزوں ماحول فراہم کرے گا۔یاد رہے گزشتہ روزترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن، پاکستانی قوانین اور عالمی عدالت کے فیصلے کے تناظر میں قونصلر رسائی دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف سے فیصلہ آنے کے بعد پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ ‘ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قانون کے مطابق سفارتی رسائی فراہم کی جائے گی جس کے لیے تفصیلات پر کام ہو رہا ہے‘۔

 
 

مزیدخبریں