شیرخوارگی میں فیڈر کا استعمال بچوں کے دانتوں کے لیے نقصان دہ ہے، ماہرین صحت

شیرخوارگی میں فیڈر کا استعمال بچوں کے دانتوں کے لیے نقصان دہ ہے، ماہرین صحت

برلن :ماہرین صحت نے بچوں میں فیڈر کے استعمال کونقصان دہ قرار دیا ہے۔

جرمن سائنسی جریدے یونجہ وامیلیہ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ شیر خوارگی کے دوران شیشے کا فیڈر استعمال کرنے والے بچوں کو بڑے ہو کرمسوڑوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خاندانی امور پر معلومات شائع کرنے والے جریدے کے مطابق بچوں کو تواتر کے ساتھ فیڈر کے ساتھ دودھ پلانے میں احتیاط کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں بچوں کے دانت متاثر ہوسکتے ہیں چاہے فیڈر میں بچوں کو دودھ میں چینی ملا کر استعمال کیا جائے یا نہیں۔

سائنسی جریدے کے مطابق بچوں کو فیڈر کا استعمال بیکٹیریا، جراثیم اور دیگر ایسے عوارض پیدا کرتا ہے جو دانت کمزور کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس طرح بچوں کے دانت کمزور ہوسکتے ہیں۔