جج ویڈیو کیس، ناصر جنجوعہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

12:14 PM, 2 Sep, 2019

اسلام آباد: جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں ملزمان ناصر جنجوعہ، غلام جیلانی اور خرم یوسف کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کر لیا۔

سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت کی جس میں انہوں نے ناصر جنجوعہ سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا جج کی ویڈیو سے براہ راست کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان لوگوں نے ویڈیو بنائی ہے۔

اس موقع پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ان سب کا معاملے میں خاص کردار ہے۔

کیس میں دلائل سننے کے بعد جج طاہر خان نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں جس کے بعد ایف آئی نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں