مقبوضہ کشمیر میں 29 ویں روز بھی کرفیو برقرار

10:43 AM, 2 Sep, 2019

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 29 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں اور کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مزاحمت میں کمی نہ آئی۔

قابض انتظامیہ نے ساڑھے چار ہزار سے زائد زیر حراست کشمیریوں پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو کر دیا۔

دوسری جانب بھارتی اداروں کی جانب سے 35 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے دوران قابض بھارتی فوج نے بچے اور خاتون سمیت 16 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سو سڑسٹھ کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

مزیدخبریں