بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

08:48 AM, 2 Sep, 2019

اسلام آباد: انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات جاری ہے، پاکستانی سفارتی عملہ بھی موجود ہے۔پاکستان نے ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی۔

یاد رہے گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونسلر تعلقات کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔

مزیدخبریں