پشاورمیں بی آر ٹی منصوبے پر پہلا سائیکل ٹریک بچھا دیاگیا

04:02 PM, 2 Sep, 2018

پشاور: پشاورمیں بی آر ٹی منصوبے پر پہلا سائیکل ٹریک بچھا دیاگیا ۔پشاورکے شہری بس سہولیات کے ساتھ ساتھ سائیکل ٹریک سے بھی مستفید ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں میٹرو بس منصوبے پر پہلا سائیکل ٹریک بچھا دیاگیا ہے ۔بی آر ٹی منصوبے میں سڑک کے دونوں اطراف میں سائیکل ٹریک کیلئے مخصوص جگہ مختص کی گئی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے-

 سائیکل ٹریک کیلئے ریچ ٹو میں خیبر بازار سے ڈبگری تک پلرز پر ڈبل سٹور ی پل بنایا جارہا ہے جبکہ خیبر بازار سے ڈبگری تک ڈبل پل کے کچھ حصوں میں سائیکل ٹریفک بچھانے کا کام شروع ہے اور پشاورکے شہری بس سہولیات کے ساتھ ساتھ سائیکل ٹریفک سے بھی مستفید ہونگے-

مزیدخبریں