لاہور: 10 ارب درخت لگانے کیلئے مشن گرین پاکستان کا آغاز ہوگیا، پلانٹ فار پاکستان کے نام سے آج 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 1 روز میں 15 لاکھ جبکہ 5 سال میں ملک بھر میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر مہم کو آگے بڑھایا۔
واضح رہے کہ سب سے زیادہ پودے لگانے اور ان کی حفاظت کرنے والے ضلع کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ مفت پودوں کی فراہمی کیلئے 190 کلیکشن پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں۔