ریلوے لائن کی باﺅنڈری کودرخت لگاکرمحفوظ بنائیں گے،شیخ رشید

01:17 PM, 2 Sep, 2018

راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے لائن کی باﺅنڈری کودرخت لگاکرمحفوظ بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں بہت بڑاٹمبرمافیاہے،ریلوے کی 4 ڈویژن میں 28 نرسریاں بنائی جائیں گی اورریلوے لائن کی باﺅنڈری کودرخت لگاکرمحفوظ بنائیں گے۔


شیخ رشیدنے کرال چوک پر"پلانٹ فارپاکستان"تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت بڑا ٹمبر مافیا ہے، ریلوے کی 4 ڈویژن میں 28 نرسریاں بنائی جائیں گی،ریلوے لائن کی باﺅنڈری کو درخت لگا کر محفوظ بنائیں گے،انہوںنے کہا کہ نوجوان باہر نکلیں، نوجوانوں نے اس ملک کو بنانا ہے۔

مزیدخبریں