آپریشن رد الفساد، لاہور میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 6افراد گرفتار

07:05 PM, 2 Sep, 2017

لاہور :آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، پنجاب رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں نے لاہور میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 6افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے اپنے بیان جاری کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ آپریشن رد الفساد ملک بھر کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں لاہور میں پنجاب رینجرز،پولیس اورخفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 2غیر رجسٹرڈ افغانوں سمیت6افرادگرفتارکئے گئے ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
لاہور میں ہونے والا آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پنجاب رینجرزاورپولیس نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا ہے جس کے دوران پنجاب اوربلوچستان میں جرائم،بھتہ خوری میں ملوث 7افراد گرفتارکئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں