مشہور امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز ماں بن گئیں

06:30 PM, 2 Sep, 2017

فلوریڈا: مشہور امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز اور ریڈٹ کے شریک بانی الیکسی اوہانین کے ہاں فلوریڈا کے اسپتال میں بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔ سیرینا اور ان کے شوہر کی جانب سے ابھی تک بچی کی پیدائش کی تصدیق تو نہیں کی لیکن سیرینا کے کوچ پیٹرک موراتغلو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیرینا کو اپنی ایک ٹویٹ میں بچی کی پیدائش پر مبارک باد دی۔

سیرینا کے کوچ نے کہا کہ سرینا بچی کی پیدائش بہت مبارک ہو، میں اس موقع پر تمہارے جذبات محسوس کرسکتا ہوں اور بے حد خوش ہوں۔

دوسری جانب بچی کی پیدائش پر سرینا کے دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے بھی بہت سی مبارکیں دی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں