نرس نے انجکشن فن پارے بنا کر سب کو حیران کر دیا

02:37 PM, 2 Sep, 2017

لندن:نرسوں کو آپ نے انجکشن ہی لگاتے دیکھا ہوگایا پھر کسی مریض کی تیمارداری میں مصروف نرس دوائیاں پلارہی دیکھی ہو گی ۔ لیکن کم جوائے نامی نرس نے تو سب کو حیران کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کِم جوائے پیشے کے لحاظ سے ایک نرس ہیں لیکن انہیں مصوری اور پینٹنگ کا بھی جنون ہے اور اپنا شوق پورا کرنے کے لئے وہ مختلف سرنجوں میں رنگ بھر کر اس سے خوبصورت پینٹنگز بناتی ہیں۔

کِم جوائے کا کام اب دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے جہاں لوگوں نے ان کی تخلیقات کو ایک نئے طریقے سے بنانے کو پسند کیا ہے۔کِم جوائے نے اس عمل کو ’انجیکٹ آرٹ‘ کا نام دیا ہے۔ اس کا خیال ان کے ذہن میں اس وقت آیا جب وہ اپنے ایک مریض کو انجیکشن لگا رہی تھیں۔

اس کے بعد بار بار کِم جوائے اس پر غور کرتی رہیں اور پھر انہوں نے انجیکشن کے ذریعے پینٹنگ شروع کر دیں جس میں وہ بہت تیزی سے حیرت انگیز تصاویر بنا سکتی ہیں۔کِم جوائے ایک وقت میں کئی سرنجوں میں رنگ بھر کر استعمال کرتی ہیں اور انہیں حسین روپ دیتی ہیں۔ ان کی پینٹنگز میں فطرت، حیات کی رنگا رنگی اور سبھی کچھ موجود ہے۔

مزیدخبریں