سینکڑوں سرکاری اہلکار بیرون ممالک سے گوریاں بیا ہ لائے

11:27 AM, 2 Sep, 2017

اسلام آباد: ملک بھر میں3193سرکاری ملازمین غیر ملکی خواتین سے شادی کر کے ملک میں لا چکے ہیں جن بڑی تعداد گریڈ چودہ سے ایک تک کی ہے جبکہ 16سے بائیس تک 68خواتین پاکستانیوں کی بھابھیاں بنیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق گریڈ بائیس کے ایک آفیسر نے غیر ملکی عورت سے شادی کی اکیس گریڈ کے تین افسران،بیس کے تین انیس اور سترہ کے افسران نے 60شادیاں کیں ہیں تاہم معلومات کے مطابق گریڈ سولہ کے افسران نے زیادہ سے زیادہ شادیاں رچانے کی روایت ڈالی ہے جن میں سے گریڈ سولہ کے 36افسران،پندرہ کے 25گریڈ چودہ کے ادنیٰ ملازمین نے 273گریڈ تیرہ کی تین،گریڈ بارہ کے 29گریڈ گیارہ کے 32گریڈ دس کے 20گریڈ نو کے 234گریڈ 8کے 167گریڈ سیون کے 374گریڈ سکس کے 167گریڈ فائیو کے 662گریڈ فور کے 312گریڈ تین کے 178گریڈ ٹو کے 431اور گریڈ ون کے ملازمین نے 39شادیاں کیں ہیں ۔ 

معلومات کے مطابق سرکاری ملازمین کی شادیوں کے سلسلہ میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں 3193غیر ملکی خواتین جنہوں نے پاکستانیوں نے شادیاں کی ان میں زیادہ تعداد ان ملازمین کی ہے جو فنانشل کمزور ہونے کے ناطے وہاں مجبوراء شادیاںکیں اور سینکڑوں کو طلاق بھی ہو چکی ہے ۔سرکاری ڈیٹا کے بغیر ہزاروں ایسے پاکستانی ہیں جو کہ سرکاری ملازمت نہیں رکھتے ہیں مگر انہوں نے دیار غیر میںغیر ملکی خواتین سے شادی کر رکھی ہے جنکی تعداد بیس ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں