انڈونیشین خاتون نے حج کے موقع پر ماں سے محبت کی اعلی ٰ مثال قائم کر دی

انڈونیشین خاتون نے حج کے موقع پر ماں سے محبت کی اعلی ٰ مثال قائم کر دی

منیٰ: انڈونیشی حجن نے اطاعتِ والدین کی عظیم الشان مثال قائم کر دی ۔ ضعیف اور بیمار والدہ کو کمر پر لاد کر مناسک حج ادا کروائے ۔ تفصیلات کے مطابق وقوف عرفہ کے دوران انڈونیشی خاتو ن کیجانب سے والدین کی فرماں برداری کی عملی تفسیر پیش کی گئی۔

50 سالہ خاتون نے اپنی 85 برس کی والدہ کو کمر پر بٹھا کر حج کے مناسک ادا کروائے ۔ اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ میں آج اپنی والدہ کو کمر پر لاد کر مناسک حج ادا کروارہی ہوں جس کی مجھے بے حد خوشی ہے ۔

مجھے یہ سعادت اللہ تعالیٰ نے نصیب کی کہ میں اپنی والدہ کو فریضہ حج ادا کروا سکوں ۔ جب میں چھوٹی تھی تومیری والدہ نے مجھے اسی طرح کبھی اپنی کمر اور کبھی گود میں لیکر سفر کیا ہو گا اور آج مجھے یہ موقع ملا کہ میں اجر کما سکوں ۔