نماز عید کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رُکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ، سیکورٹی اہلکار اور بچہ جاں بحق

08:43 AM, 2 Sep, 2017

کراچی : ایم کیو ایم کے رُکن صوبائی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ذرائع کے  مطابق بفرزون میں خواجہ اظہار الحسن عید کی نماز پڑھ کر نکلے تو پولیس اہلکاروں کے بھیس میں ملبوس دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے اپوزیشن لیڈر کا سیکورٹی گارڈ اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ خواجہ اظہار الحسن حملے میں بال بال بچ گئے۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔

نماز عید کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رُکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ، سیکورٹی اہلکار اور بچہ جاں بحق

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں