بجلی کی 5 تقسیم کارکمپنیوں کو پرائیویٹ سیکٹرکے حوالے کرنے کا پلان تیار

07:22 PM, 2 Oct, 2024

اسلام آباد:نجی سیکٹر کو دی جانے والی تقسیم کارکمپنیوں میں آئیسکو، فیسکو، گیپکو، میپکو اور لیسکوشامل ہیں،ہم انویسٹگیشن ٹیم نے تقسیم کارکمپنیوں کی حکومت کے نجکاری پلان کے اہم نکات کی سرکاری دستاویزات حاصل کرلی گئی۔

دستاویزات کے مطابق حیسکو، سیپکو اور پیسکو لانگ ٹرم کانسیشن پر دی جائیں گی ،بجلی تقسیم کار کمپنیاں کیسکواورٹیسکووزارت توانائی کے پاس ہی رہیں گی۔

پاورڈویژن اس ماہ تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کیلئے تمام کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلے گا،پاورڈویژن اپنا سارا پلان سیکریٹری نجکاری کوبھیج رہا ہے۔

کمپنیوں کی نجکاری کے لئے ارنسٹ اینڈ ینگ اور الواریز اینڈ مارسل کمپنیوں کی خدمات لینے کا امکان ہے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کے لئے کنٹری پارٹنرشپ پلان جنوری 2025 میں مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں