ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دو دھماکے

07:10 PM, 2 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کوپن ہیگن:ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب  دودھماکے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈنمارک پولیس کا کہنا  ہے کہ  دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دو دھماکے ہوئے جو ممکنہ طور پر دستی بم تھے۔

آج سفارت خانے کے قریبی علاقے میں ہونے والے دھماکوں کے بعد 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا دھماکوں کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور عمارت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا، دھماکوں کے بعد قریب میں واقع سکول کو  بند کر دیا گیا۔

مزیدخبریں