لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کاکہنا ہےکہ کیا تم پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام میں تصادم کرانا چاہتے ہو؟، 350 ڈیم اور دوسری سکیمیں کہاں ہیں۔ میاں نواز شریف نے اپنا گھر اپنی چھت سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام میں تصادم کرانا چاہتے ہو؟، 350 ڈیم اور دوسری سکیمیں کہاں ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ صفر کارکردگی، ماردھاڑ اور احتجاج میں نمبر ون، جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں بلین ٹری سونامی، 350 ڈیم اور دوسری سکیمیں کہاں ہیں؟۔ ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہتے ہیں مخالفین پھر لے آتے ہیں، جیل میں بیٹھے لوگوں سے پوچھیں آپ نے عوام کیلئے کیا کیا؟۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب میں آنسو گیس کے شیل لے کر آتے ہیں، پنجاب پولیس کو ڈرانے کے لئے جتھے لائے جاتے ہیں، کیا تم انتشار کی سیاست سے کے پی اور پنجاب میں لڑائی کرانا چاہتے ہو؟ کیا تم پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام میں تصادم کرانا چاہتے ہو؟۔
نواز شریف نے کہا کہ یہ سب کو جیل میں ڈالنے کی بات کرتے تھے، اتنے بڑے بڑے بول مت بولو، اللہ سے معافی مانگو، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، دنیا میں جو کام کرو گے آپ کے سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کےلوگ علاج کیلئے پنجاب آتے ہیں تو ہم انہیں سینے سے لگاتے ہیں، کے پی میں کوئی ان کو دلچسپی نہیں، بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے؟ ملک میں کام کیاجاتا اور کام کرنےدیاجاتا تو آج کوئی بےگھرنہ ہوتا، آج ملکی آبادی کا ایک بڑا حصہ اپنے گھروں سے محروم ہے، ایک کمرہ بھی بناناہو تو انسان پریشان ہوتا ہے پیسے کہاں سے آئیں گے، میرےپہلےدور میں اس طرح کی بہت سکیمیں شروع کی گئی تھیں، ہمارے کسی بھی دور کو مکمل نہیں کرنے دیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ کون سی ایسی جماعت ہے جس نے اتنا کام کیا ہو جتنا ن لیگ نے کیا، مجھے کسی جماعت کا ن لیگ جتنا کام بتائیں سننےکوتیار ہوں، دہشتگردی ن لیگ نے ختم کی،ملک کو ایٹمی قوت ن لیگ نے بنایا، ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہتےہیں ہمارےمخالفین اسے دوبارہ لےآتےہیں۔