پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچویں بار  کمی، مسافروں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا : عظمی بخاری

03:27 PM, 2 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  کاکہنا ہے کہ   پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچویں بار  کمی کی وجہ سے مسافروں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا  ہے۔عظمی بخاری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچویں بار  کمی کی وجہ سے  مسافروں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا  ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سے راولپنڈی کے کرائے میں 20 روپے کم کیے گئے ہیں۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کی جاتی ہے۔باقی صوبوں کو بھی پنجاب حکومت کی تقلید کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کرنا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ  تمام بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔


عظمی بخاری نے  کہا کہ  صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی کی گئی ہے۔ کرایوں میں 20 سے 190 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ لاہور سے کراچی کے کرائے میں 190 جبکہ لاہور سے پشاور تک کے کرائے میں 50 روپے کمی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں