لاہور:پنجاب کی تمام سرکاری جامعات میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نیونیوز کی خبر کے مطابق پنجاب کی تمام سرکاری جامعات میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 18 ستمبر کو پنجاب یونیورسٹی میں جاری بھرتیوں کا پراسس روکنے کا کہا تھا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کی تمام جامعات میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس سلسلے میں تمام وائس چانسلرز کے نام مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
تمام جامعات کو بھرتیوں کے لئے جاری اشتہارات بھی کینسل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام وائس چانسلرز کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے تاکہ آئندہ کوئی نئی بھرتی نہ ہو۔