اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کاکہنا ہےکہ الیکشن وقت پر کرانے کیلئے عدالتوں جاچکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں کہا کہ الیکشن 90 دن میں کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہے۔
دوران گفتگو شعیب شاہین نے کہا کہ ہم الیکشن وقت پر کرانے کےلیے عدالتوں میں جاچکے ہیں۔ 90 دن میں الیکشن کرانے کےلیے ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے دوران گفتگو تجویز دی کہ نومبر کے آخری ہفتے میں الیکشن کروالیں۔