خوشاب:سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ صرف سیاستدان نشانے پر ہوتا ہے پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے ۔
سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے خوشاب جلسے سے خطاب میں کہاکہ صرف سیاستدان نشانے پر ہوتا ہے پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ خطے میں صرف پاکستان پر عالمی دباؤ ہے، گزشتہ 3 برسوں میں ہم نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ ڈالا ،روز آئی ایم ایف ڈنڈا لے کر کھڑا ہوتا ہے۔ڈالر کی قیمت سے ہمارے ملک کا مافیا فائدہ حاصل کررہا ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کو بتانا ہوگا بہت ہو چکا، اب ووٹ کا فیصلہ نئے زاویے سے کرنا ہوگا۔ پارلیمنٹ کو ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جن کو قرآن و سنت سے دلچسپی نہیں ہوتی۔
ہمیں امداد اور قرضے ان کی شرائط پر ملتی ہیں، ہم نے اپنے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچا ہے، قیمتوں کا اتار چڑھاؤ اب آپ کے ہاتھ میں نہیں ان کے ہاتھ میں ہے۔