پیپلز پارٹی واحد جماعت جو فوری  الیکشن چاہتی ہے،جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے: بلاول بھٹو

 پیپلز پارٹی واحد جماعت جو فوری  الیکشن چاہتی ہے،جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے: بلاول بھٹو

کراچی:پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو فوری  الیکشن چاہتی ہے۔جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکراچی میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کوئی لیڈر کہتا ہے ہم جنوری میں الیکشن  کیسے لڑیں گے۔

کوئی حلقہ بندیوں  کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا  ہے ٹھنڈ  بہت ہوگی۔پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری  الیکشن چاہتی ہے۔جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ  مسائل حل نہ ہوئے تو عدالتوں کا راستہ جانتے ہیں۔آج کوئی دوسرے سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

مصنف کے بارے میں