بنگلا دیش میں ڈینگی سے اموات کی تعداد میں خطرناک اضافہ،تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ،ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار  سے زائد  ہوگئی

04:47 PM, 2 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ:بنگلا دیش میں ڈینگی سے اموات کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے۔ڈینگی کی وباسے بنگلا دیش میں  پریشان کن صورتحال ہے۔

  بنگلا  دیشی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں ڈینگی وائرس انتہائی خطرناک وباء کی صورت اختیار کر گیا ہے، جس سے رواں سال اموات کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔


بنگلادیشی وزارت صحت  کا کہنا ہےکہ  رواں سال بنگلا دیش میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے زائدہوگئی ہے  جبکہ ڈینگی سے 1 ہزار  سے زائد افراد کی جانیں گئیں۔

بنگلا دیش میں غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کو مچھروں کی بہتات کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں