کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 24 پیسے سستا ہونے کے بعد 286روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز امریکی ڈالر انٹر بینک میں روپیہ کے مقابلہ گراوٹ کا شکار رہا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سیشن میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے ، اس کے علاوہ امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں۔