لاہور: پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
سرباز خان نے اب سے کچھ دیر قبل دنیا کی چھٹی بلند چوٹی' چو ایو' کو سر کیا اور تاریخ رقم کردی۔
چین میں واقع چو ایو کی اونچائی 8,188 میٹر ہے، سرباز نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے چو ایو کو سر کیا، قومی کوہ پیما 10 'ایٹ تھاوزنڈرز' کو بغیر آکسیجن سر کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
سرباز نے گزشتہ شب کیمپ ون سے پیش قدمی شروع کی تھی، پاکستانی کوہ پیما اب سے کچھ دیر قبل چو ایو کے ٹاپ پر پہنچے تھے۔
سرباز کو 'مشن 14' مکمل کرنے کے لیے اب صرف ایک چوٹی سر کرنا باقی ہے، سرباز خان رواں سیزن میں ہی شیشاپنگما سر کرلیں گے۔