لاہور: نواز شریف نے شاہدرہ کے کنونشن پر تحفظات اور ناراضگی کا اظہار کر دیا۔
نیو نیوز کے مطابق نواز شریف کی جانب سے شاہدرہ جلسے کی غیر جانبدارانہ رپورٹ مانگنے پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو گزشتہ روز کے جلسے کے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا لاہور میں ایک مرتبہ پھر امید سے ہلکا جلسہ کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے ملک ریاض سے شاہدرہ میں توقع سے کم افراد آنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہدرہ میں لیگی کارکنان کو جلسے کی بھرپوردعوت بھی نہیں دی گئی تھی۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ مقامی قیادت کی ٹکٹوں پر غور کیا جائے۔ رہنماؤں نے موقف اپنایا کہ حلقے میں غیر معمولی ترقیاقی فنڈز دئیے جانے کے باوجود عوامی طاقت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اجلاس کے دوران نوازشریف کی جانب سے کارنر میٹنگ اور کنونشن کی ہدایت کے باوجود مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز جلسے کی پروموشن کرتے رہے۔
نواز شریف کے استقبال کےلیے پہلے جلسے کے مقام اور کارکنوں کی تعداد پر کئی سوالات اٹھ گئے , ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کل کے جلسے کو تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا۔
شاھدرہ کی گلیوں میں گڑوی بجا کر گانے والیوں کو سننے کے لئیے جمع ہونے والے لوگوں کی عمومی تعداد مریم نواز کے آج کے “عظیم الشان “جلسے سے زیادہ ہوتی ہے ۔میاں نواز شریف صاحب ! اس “احسان فراموش “ پر لعنت بھیجیں ، مت آئیں ، یہ کل آپ کے ساتھ بھی ایسا سلوک کر سکتی ہے ، شرمندگی سے بچیں
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) October 1, 2023
عمران خان نے شاہدرہ میں جب بھی جلسہ کیا تو شاہدرہ چوک پر کیا. ن لیگ نے جب بھی کیا شاہدرہ کی اس تنگ گلی میں کیا. دسمبر 2019 میں بھی مریم نواز نے یہاں " جلسی" کی تھی.
— Mohsin Bilal (@mohsinsami85) October 1, 2023
تب بھی یہی تجزیہ کیا تھا کہ خان کا جلسوں اور ریلیوں میں مقابلہ نہ کیا کریں. لہور پھسل چکا نواز شریف pic.twitter.com/o1RhCz6fcF
نیوٹرل نگران حکومت کا فائدہ، حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ، ن لیگ کا جلسہ براہ راست پی ٹی وی پر، یقینا" دیگر جماعتوں کے جلسے بھی PTV پر ایسے ہی دیکھائے جائینگے۔ pic.twitter.com/KsSj7gGCsx
— Ather Kazmi (@2Kazmi) October 1, 2023
میں آج ن لیگ کے جلسے کا جائزہ لینے گیا وہاں چھوٹی سی گلی میں لوگوں نے بتایا کہ وہ ن لیگ کے جلسے میں نہیں بلکہ وہاں کھانے پینے آئیں ہیں۔
— Wahab Khan (@Itx_Wahab123) October 1, 2023
پھیلا دیں اسےpic.twitter.com/A45xzhh8Gg
مریم نوازشریف صاحبہ آپ نےصحیح نشاندہی کی ہے کہ ، وتعز من تشاء وتزل من تشاء ۔ اب آپ خود ہی آنکھیں کھول کر دیکھیں اور فیصلہ کریں ۔ pic.twitter.com/9Y6vTHrSRl
— Sahibzada Hamid Raza (@_SahibzadaHamid) October 1, 2023
پچھلے 10 برس سے ن لیگ سے فائدے لینے والے صحافی اور تجزیہ کار کہاں ہیں ؟
— Siddique Jan (@SdqJaan) October 1, 2023
لاہور جلسے کی کامیابی کے ٹویٹس کدھر ہیں؟
اگر تم لوگوں نے ن لیگ کے اس کٹھن مرحلے میں کام نہیں آنا تو پھر کب کام آو گے؟
ایک طرف کینیڈا میں بیٹھ کر ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان پر ویڈیو لنک سے خطاب کر رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ سننے آئے ہوئے ہیں تو دوسری جانب ن لیگ کے گڑھ لاہور میں مریم نواز ایک چھوٹی سے گلی میں خطاب کر رہی ہیں اور عینی شاہدین بتا رہے ہیں تعداد نہ ہونے کے برابر ہے pic.twitter.com/SCowxN74xm
— Muhammad Faizan Khan (@FaizanFayzi) October 1, 2023