اے این ایف کی کاروائیاں ، 139 کلو منشیات برامد، 8ملزمان گرفتار

10:36 AM, 2 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 139کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لیے۔ 

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق لاہور سمیت سیالکوٹ، خانیوال، پسنی قصور سمیت مختلف شہروں میں کاروائیاں کی گئی۔ 

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 50 آئس اور 50 چرس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔  قصور میں رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ملزمان سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئیں۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ غزر تاؤس بالا بازار کے قریب مقامی رہائشی سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اسی طرح خانیوال موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 45 کلو 600 گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد ہوئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مسافر بس سے 40 کلو آئس برآمد کی گئیں۔ پسنی کے علاقے پدراک کے قریب بھی اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 25 کلو چرس پکڑی گئی۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں