ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

09:53 AM, 2 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔  ملک کے  متعدد علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اس دوران  بلوچستان کے جنوبی اضلاع اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مری، سوات، دیر، کرم ، مالاکنڈ اور گلیات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج کمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

مزیدخبریں