مرسیا: اسپین کے شہر مرسیا میں نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے اور ملبے سے مزید لاشیں نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی اسپین کے شہر مرسیا میں واقع دو منزلہ ٹیٹر نائٹ کلب میں آگ صبح سویرے لگی۔
مرسیا کے میئر جوز بالیستا نے کہا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پر لگی اور یہ انتہائی سنگین نوعیت کی تھی۔ بالیستا نے جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملبے سے ابھی بھی لاشیں نکالی جانی ہیں، ملبے کے گرنے کے خطرے کے پیش نظر یہ ایک پیچیدہ کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز صبح 7 بجے جائے وقوع پر روانہ ہوئے اور صبح 8 بجے تک آگ پر قابو پالیا۔
BREAKING ???? At least six dead in nightclub fire in southeastern Spain
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) October 1, 2023
pic.twitter.com/sI0eeW0254
احکام نے بتایا کہ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے جن میں دو خواتین کی عمریں 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں جبکہ دو مردوں کی عمریں چالیس سال سے زائد ہیں جبکہ متاثرہ افراد کو دھوئیں کے باعث سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمانپولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی رات کلب میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔
نیشنل پولیس کے ترجمان ڈیاگو سیرل نے ریڈیو اوندا ریجنل ڈی مرسیا کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ نائٹ کلب کی دو منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگی۔
افسوس ناک واقعے کے باعث شہر میں تین روزہ سوگ کااعلان کر دیا گیا ہے۔