بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں 6 فٹ لمبا سانپ نکل آیا 

08:21 PM, 2 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

گوہاٹی: بھارت اور جنوبی افریقا کے ٹی ٹوئنٹی میچ کےدوران سانپ نکل آیا۔ سانپ کو دیکھ کر کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ساتویں اوور کے دوران 6 فٹ طویل سانپ نکل آیا جس کے باعث کھیل فوری روک دیا گیا۔

https://twitter.com/Hitmayn51/status/1576578734773002240

کھلاڑیوں کے متوجہ کرنے پر گراؤنڈ سٹاف نے آکر 6 فٹ لمبے سانپ کو پکڑا اور باہر لے گئے ۔ 

مزیدخبریں