میری حکومت گرانے پر قوم نیوٹرلز کو معاف نہیں کرے گی: عمران خان

07:20 PM, 2 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

ٹیکسلا: سابق وزیر اعظم عمران نے کہا ہے کہ میری حکومت گرانے اور موجودہ حکومت کو لانے پر قوم کو نیوٹرلز کو معاف نہیں کرے گی۔ مقتدر حلقوں نے اسحق ڈار کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ 

ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے اب ان کو این آر او ٹو دیا جا رہا ہے ۔پہلا این آر او مشرف نے دیا اب مقتدر حلقے انہیں این آر او دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں ۔ ہم اب لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ 25 مئی کی طرح ہمارے لانگ مارچ کو روکیں لیکن اب ہم پوری تیاری سے آئیں گے یہ ہمارا لانگ مارچ نہیں روک سکیں گے۔ 

مزیدخبریں