سائفر چوری نہیں ہوا ،وزیر اعظم ہاؤس کی کاپی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس ہے: فواد چودھری 

04:41 PM, 2 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر کے سائفر کی کاپی ایوان وزیر اعظم سے چوری نہیں بلکہ وہ کاپی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ 

بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ سائفر کہیں گم نہیں ہوا سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ حکومت کی طرف سے چھرلی پٹاکے چلتے رہیں گے قوم لانگ مارچ کے لیے تیار ہوجائے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل لانگ مارچ ہے اور میں قوم کو کہتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو آزادی مارچ کے لیے تیار کرے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں