جکارتہ: انڈونیشیا میں فٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچنے سے 174 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی شام انڈونیشیا میں مقامی ٹیموں اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا کہ پرسی بایا کی جیت پر ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔
ہوم گراو¿نڈ پر میچ ہارنے پر اریما ایف سی کے سینکڑوں مداح طیش میں آ گئے اور سٹیڈیم اور گراو¿نڈ میں داخل ہو گئے، مشتعل مداحوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج بھی کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹیڈیم میں پولیس اور شائقین کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں اب تک 174 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 180 افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔