ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں مگر مداح سپورٹ کریں، مایوس نہیں کریں گے: رمیز راجہ

01:15 PM, 2 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک میچ ونر نہیں بلکہ کئی میچ ونرز ہیں، ہم سے غلطیاں ہو رہی ہیں مگر ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں ہیں، انہیں سپورٹ کریں ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ ہارنا اب ہمارا آپشن نہیں ہے لیکن میں سب سے کہوں گا کہ ٹیم کے حوالے سے ہاتھ ہلکا رکھیں، ہم سے غلطیاں ہو رہی ہیں اور ہم غلطیاں کریں گے کیونکہ ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں ہیں لیکن کرکٹ ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب مداحوں نے ٹیم کی آنر شپ لینا شروع کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ مداح کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کیلئے سٹیڈیمز آرہے ہیں کیونکہ کرکٹ سب کو جوڑ رہی ہے اور چہروں پرخوشیاں لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز میں دلچسپی برقرار نہیں رہے گی مگر سیریز میں دلچسپی نے دم نہیں توڑا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سنسنی خیز میچز کا فیصلہ آخری اوورز میں ہو رہا ہے۔ 

مزیدخبریں