ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کے ڈی چوک میں احتجاج کا 11 واں روز

11:51 PM, 2 Oct, 2021

اسلام آباد : ایم ڈی کیٹ طریقہ امتحان کیخلاف   اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے پی ایم سی کے باہر  قومی ڈائیلاگ کا انعقاد  کیا گیا ۔سینیٹر مشتاق اور دیگر مقررین  نے پی ایم سی کی تحلیل کا مطالبہ کردیا۔ ڈی چوک پر  طلباء کا  احتجاج  11 ویں روز  میں داخل ہوگیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف اسلام آباد  کے ڈی چوک میں طلبا کا احتجاج  11 ویں روز بھی جاری ہے ۔  طلبا کا کہنا ہے  دوبارہ امتحان کے انعقاد تک وہ اپنا احتجاج جا ری رکھیں گے۔ 

دوسری طرف اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے معاملے پر پی ایم سی کے سامنے قومی ڈائیلاگ  سے خطاب میں  سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا  کہ  پی ایم سی خرابیوں کا مجموعہ ہے.سینیٹ نے دو مرتبہ پی ایم سی کو مسترد کیا ۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی پنجاب کے صدر افتخار برنی کا کہنا تھا  نیشنل لائسنسگ امتحان کو ختم کیا جائے۔

طلبہ کے وزیراعظم کے معاون خصوصی  فیصل سلطان اور پی ایم سی کے عہدیداروں سے ہونے والے مذاکرات بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ حکومت نےانکے مسائل حل نہ کئے تو احتجاج کا  دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں