لاہور:پاناماکےبعدایک اورسکینڈل سامنےآگیاہے۔ پاناما کی طرز پرپاکستان سمیت دنیا کی نامور شخصیات کے مالی امور کا نیا پنڈوراباکس کھلنے کو تیار ہے ۔
نمائندہ نیونیوزکےمطابق صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی آئی جے کی ’’پنڈورا پیپرز ‘‘کے نام سے ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آنے کیلئے تیارہے۔ پاکستانی وقت کےمطابق تحقیقاتی رپورٹ آج رات ساڑھے 9 بجے جاری کی جائے گی۔
واضح رہے ان پنڈورا پیپرز میں کونسی نامور شخصیات کے نام ہیں یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے لیکن اس نئی تحقیقاتی رپورٹ میں کن اہم پاکستانی شخصیات کے نام ہیں تفصیلات آنے والی رپورٹ میں سامنے آجائیں گی۔
یہ نئی تفتیش ابھی تک مالیاتی رازداری کی سب سے وسیع رپورٹ ہے۔اس رپورٹ کی تیاری میں دنیا بھر کے 117 ممالک کے 150 میڈیا آؤٹ لیٹس کے 600 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا۔
ا س سے قبل میڈیا پر آنے والی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے لاہور کے گھر سے ملتے جلتے پتے پر 2 آف شور کمپنیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے ،دونوں آف شور کمپنیاں پر پاکستان میں 2 زمان پارک لاہور کے ملتے جلتے پتے درج ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دونوں آف شور کمپنیاں فرید الدین اور اس کے دوست کے نام پر درج ہیں،ہاک فیلڈ لمیٹڈ نامی کمپنی فرید الدین کے دوست کے نام پر درج ہےجبکہ لاک گیٹ انویسٹمنٹ نامی آف شور کمپنی فرید الدین کے نام پر درج ہے ،ذرائع کا کہنا ہے پتے میں یکسانیت ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کا کمپنیوں سے تعلق نہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبا زگل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا کوئی بے نامی اکائونٹ نہیں ہے ،وزیر اعظم کا فریدالدین کیساتھ کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے ،وزیر اعظم کے کسی دوست یا ملازم تک کا نام فریدالدین نہیں ہے ،انہوں نے کہا وزیر اعظم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں ،ماضی میں ایک آف شور کمپنی کا ذکر ہوا تھا جس کا پہلے ہی بتا چکے ہیں ۔