وزیر اعظم اور تاجک صدر میں رابطہ ،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

08:23 PM, 2 Oct, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔   دونوں رہنماؤں نے  افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو مزید مربوط بنانے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا .

نیو نیوز کے مطابق   ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم   عمران خان نے تاجک صدر امام علی  رحمان  کادوشنبے کے حالیہ دورے پر مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا ۔  دونوں رہنماؤں نے  دوشنبے میں ہونے والی بات چیت  کا ذکر کرتےہوئے  دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی کوششوں پر بات کی اور  افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔  وزیراعظم  نے افغانستان کو امداد فراہم کرنے میں عالمی برادری کے اہم کردار پرزور  دیتے  ہوئے افغانستان کے ساتھ اقتصادی رابطوں کی فوری اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں